مریم کے انٹرویو کے بعد پاؤلو کوئلہو کے ناول الکیمیسٹ کی فروخت میں اضافے کا دعویٰ

ڈیجیٹل پلیٹ فارم پردعویٰ کیا جارہا ہے کہ مریم نواز کے انٹرویو کے بعد پاؤلو کوئلہو کے ناول الکیمسٹ کی  فروخت بڑھ گئی ہے، اعزاز یافتہ مصنف سعود عثمانی نے کہا کہ شریف خاندان کو سابق وزیراعظم عمران خان کی طرح کتابوں سے کوئی خاص لگاؤ نہیں تاہم مریم کی کتب بینی خوش آئند ہے 

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی جانب سے معروف برازیلی مصنف "پاؤلو کوئلہو ڈی سوزا” کے ناول "الکیمیسٹ” سے متعلق بات کرنے کے بعد ناول کی فروخت میں اضافے کےدعوے سامنے آگئے ۔  

ڈیجیٹل ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون میں دعوی ٰ کیا گیا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے "پاؤلو کوئلہو ڈی سوزا” کے ناول "الکیمیسٹ” کےمطالعے سے متعلق ان کے بیان کے بعد ناول کی فروخت میں اضافہ ہوا ۔

یہ بھی پڑھیے

شہزادہ ہیری کی’اسپیئر‘پہلے دن سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی کتاب بن گئی

صحافی عمار مسعود نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے "وی نیوز” پر شائع ایک مضمون کا لنک شیئرکیا۔ عمار مسعود میں لنک کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں کہا کہ مریم نواز کے انٹرویو کے بعد الکیمسٹ کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

مضمون نگار خاتون مصنفہ زنیرہ رفیع نے  لکھا کہ  سیاسی رہنماؤں کا عوام  پر اثر ورسوخ ہوتا ہے اگر کوئی سیاسی رہنما  کسی کتاب کے بارے میں  اپنی پسندیدگی کا اظہار  کردے تو  اس کتاب کی مانگ  میں  اضافہ ہوجاتا ہے۔

زنیرہ رفیع نے اپنے مضمون میں لکھا کہ مریم نواز نے ایک  انٹرویو میں اپنی دو سب سے زیادہ  پسندیدہ کتب کے بارے میں بتایا جس میں پاؤلو کوئلہو ڈی سوزاکی الکیمسٹ اور ایلف شفک  کی فورٹی رولز آف لو میری  شامل ہے ۔

زنیرہ نے لکھا کہ سی ای او عکس پبلیکیشن کے مطابق مریم نواز کے انٹرویو کے بعد الکیمسٹ کی انکوائریز ضرور آئی ہیں جو ایک اہم بات ہے۔ مریم نواز  سمیت دوسرے لیڈران کو بھی کتابوں سے متعلق بات کرنی چاہیے۔

اسلام آباد مسٹر بکس کے سی ای او عبداللہ یوسف  نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے بیان کی وجہ سے کتابوں کی خرید میں اضافہ ہوتا ہے، اس کتاب کے حوالے سے گفتگو کے بعد تو ظاہر سی بات ہے کہ خرید میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں کچھ کتابیں تجویز کی تھیں جن میں سے لاسٹ اسلامک ہسٹری  سمیت کئی کتابیں شامل تھیں تو بہت سے اعلیٰ افسران نے باقاعدہ خط لکھ کر وہ کتابیں منگوائیں ۔

ویلکم بک پورٹ کراچی کے حکام نے کہا کہ عمران خان نے ’شارٹ ہسٹری آف اسلام‘ کا ذکر کیا  تو اس کتاب کی خرید میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ایسے ہی مریم  نواز کے انٹرویو کے بعد ’الکیمسٹ‘ کی سیل میں اضافہ ہوا ۔

زنیرہ رفیع کے مضمون میں اعزازیافتہ مصنف اور پبلشر سعود عثمانی نے شریف خاندان کو کتابوں سے خاص رغبت نہیں رہی مگر مریم نواز نے کتابوں کے بارے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔

سعود عثمانی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان خود  کئی کتابوں کے مصنف ہیں  مگر انہوں نے کتابوں کے حوالے سے اپنے دور حکومت میں کوئی خاص کام نہیں کیا تاہم وہ  مطالعے کے بہت شوقین ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز برازیلی مصنف "پاؤلو کوئلہو” کا نام غلط تلفظ میں ادا کرنے پر مذاق بن گئیں

یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے  اپنے انٹر ویو میں الکیمیسٹ کے مصنف "پاؤلو کوئلہو ڈی سوزا” (Paulo Coelho de Souza) کا نام غلط تلفظ  میں ادا کیا تھا جس کا مذاق بھی بنایا گیا تھا ۔

لیگی رہنما مریم نواز نے اپنے انٹرویو میں پاؤلو کوئلہو ڈی سوزاکے  ناول "الکیمیسٹ” کے مطالعہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنف پاؤلو کوئلہو کے نام کا تلفط بگاڑ کر انہیں "پاؤلو کوئیڈو” کہہ دیا ۔

مریم نواز کی جانب سے پاؤلو کوئلہو کے نام کے غلط تلفظ میں ادائیگی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تاہم برازیلی مصنف نے کہاکہ  غیر ملکی ناموں میں اکثر میں بھی تلفظ کی غلطی کرتا ہوں۔

متعلقہ تحاریر