سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس مقابلے میں اپنے قتل کے خدشات ظاہر کردیئے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے منصوبہ بنایا ہے کہ زمان پارک میں اپنے لوگ مرواکر آپریشن کریں گے اور مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح مار دیا جائے گا تاہم کارکن اشتعال انگیزی پر پرہیز کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کے طرز پر پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی چیف عمران خان نے وڈیو لنک کے ذریعے ایک خطاب میں اپنے قتل کے خدشات کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہیں مرتضیٰ بھٹو کی طرز پر پولیس مقابلے میں قتل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جوڈیشل کمپلیکس میں میرے قتل کی سازش تیار تھی وقت پر مجھے مطلع کردیا گیا، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران سے معلومات ملیں ہیں کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی خیبر پختونخوا اور ان کے ہینڈلرز نے مشترکہ طور پر مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج یا کل شام میری رہائش گاہ میں دوبارہ پولیس آپریشن کرنے کا امکانات موجود ہیں۔ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے 2 اسکواڈ بنالیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کا منصوبہ ہے کہ زمان پارک میں آپریشن کے دوران وہ لوگ ہمارے کارکنوں کے ساتھ ملکر پولیس پر فائرنگ کریں گے جس میں اہلکار مارے جائیں گے ۔

اہلکاروں کے مارے جانے کے بعد پولیس  جوابی فائرنگ کرے گی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن طرز پر ہمارے کارکنوں کا خون بہایا جائے گا اور پھر پولیس اہلکار  میرے گھر میں آکر مجھے قتل کرد یں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سہولت کاری کا الزام عائد کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصانف کے کارکنوں کوہدایت جاری کی ہیں کہ پولیس کی جانب سے انہیں مشتعل کیا جائے گا تاہم آپ لوگوں نے بلکل بھی اشتعال میں نہیں آنا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس میرے خلاف کوئی نیا وارنٹ لیکر زمان پارک پہنچے تو ان سے الجھنے کے بجائے انہیں زمان پارک کے اندر لے آنا۔ کسی بھی وجہ آپ سے اشتعال میں بلکل نہیں آنا ہے ۔

متعلقہ تحاریر