اظہرمشوانی کی گمشدگی کا 8واں روز؛ لاہور ہائیکورٹ کا بازیابی کا حکم، پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی ائی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کو بازئاب کروانے کا حکم دے دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے مشوانی کی بازیابی کے لیے کل بروز جمعہ سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیتل میڈیا اظہر مشوانی کی جبری گمشدگی کو آٹھ روز گئے مگر ان کی گرفتاری یا اغوا کی تاحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم لاہور ہائی کورٹ نے اظہر کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا ہے ۔

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کی گمشدگی کو 8 روز سے زائد کا وقت گزر گیا مگر ان کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہ آسکی جبکہ تحریک انصاف نے اظہرر مشوانی کی بازیابی کے لیے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

48 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اظہر مشوانی لاپتا، اہلیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کے خلاف کل بروز جمعہ 3 بجے دن ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔

پی ٹی ائی کی جانب سے خفیہ اداروں کو اظہر مشوانی کی گمشدگی کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں نے اٹھایا ہے تو وہ ابھی وہ سب کچھ نہیں اگلوا سکے ورنہ ابھی تک انہیں کسی نہ کسی عدالت میں ضرور پیش کردیتے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے کارکن اظہر مشوانی کو بازیاب کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں گمشدہ اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ 23 مارچ کو اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیاگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے ۔

ہائی کورٹ  کی جسٹس عالیہ نیلم نے پولیس کو حکم دیا کہ اظہر مشوانی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے اظہر مشوانی پر درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

جبکہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کی بازیابی کے لیے درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اظہر مشوانی کی گمشدگی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم؛ اظہر مشوانی کی گمشدگی کے بعد کراچی سے بھی 2 لاپتہ  

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گرفتاری کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اظہر مشوانی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اظہر مشوانی کی بازیابی کا حکم دے۔

یاد رہے کہ 8 روز قبل تحریک انصاف کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انکی سوشل ٹیم کے اہم رکن اظہر مشوانی کو ان کے گھر کے باہر سے اغواء کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عمران خان نے بھی ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اظہر مشوانی کو حکومتی اداروں کی جانب سے اغواء کیا گیا ہے اور ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا سکا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔

متعلقہ تحاریر