ہمارا مطالبہ سپریم کورٹ کا بینچ نہیں بلکہ 90 روز میں انتخابات کا ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ فل کورٹ ہو یا 5 رکنی یہ بات اہم نہیں بلکہ اہم ترین بات 90 روز میں انتخابات کا انعقاد ہے، امپورٹڈ حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  سپریم کورٹ کا بینچ 5 رکنی ہو یا فل کورٹ ہمیں اس سے کوئی لینا دینا ہے ہمارا مطالبہ صرف ائین کے مطابق انتخابات کا انعقاد ہے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا ایک ٹوئٹر تھریڈ میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا بینچ فل کورٹ یا یا 5 رکنی یہ بات اہم نہیں بلکہ اہم ترین بات 90 روز میں انتخابات کا انعقاد ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کا معالہ: سپریم کورٹ میں کیس کل سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم صرف یہ جانناچاہتےہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت (90روز)کےدوران ہورہے ہیں یا نہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ  پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل آئینی ماہرین سے انتخابات ست متعلق مشاورت کی تھی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ قانونی اور آئینی ماہرین کی متفقہ رائےتھی کہ انتخاب کے 90روز میں انعقاد کےحوالے سےمتعلقہ آئینی شق کو پھلانگنا ممکن نہیں ہے۔

پی ٹی ائی چیئرمین عمران خان نے اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مجرموں کی امپورٹڈسرکار، اسکے سرپرست اور ایک نہایت متنازعہ الیکشن کمیشن اب آئین کا کھلا مذاق اڑانےپر اتر آئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ دستور کے مختلف حصوں/شقوں کو خود کیلئے قابلِ عمل جبکہ دیگر کو ناقابلِ نفاذ قرار دیکر یہ گروہ دراصل پاکستان کی اساس پر حملہ آور ہے جو آئین و قانون کی حکمرانی پر استوار ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے مزید کہا کہ انتخابات سے اس حد تک خوفزدہ اور اپنےسزایافتہ مجرم قائدین کو بچانےکیلئےاس قدر بے چین ہیں کہ دستور و قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر