وزارت پٹرولیم نے وزیراعظم کو ماموں بنا دیا، کراچی میں گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی
جمعرات کے روز منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کراچی میں گیس تعطل کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ جس پر وزیراعظم شہباز شریف خوش ہوگئے۔
کراچی میں گیس کی قلت کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے، وزارت پٹرولیم کے حکام کی وزیر اعظم شہباز شریف کو پراعتماد بریفنگ میں یقین دہانی کرا دی۔
وزارت پٹرولیم کے حکام نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ماموں بنا دیا۔ جمعرات کے روز منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کراچی میں گیس تعطل کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ جس پر وزیراعظم شہباز شریف خوش ہوگئے اور انہوں نے جاری بیان میں کہہ دیا ہے کہ کراچی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک دن میں حل کرا دیا یے۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد ہائیکورٹ: جنرل (ر) باجوہ کیخلاف فوجداری مقدمے کیلیے درخواست دائر
ہمارا مطالبہ سپریم کورٹ کا بینچ نہیں بلکہ 90 روز میں انتخابات کا ہے، عمران خان
وزیراعظم شہباز شریف کے طلب کردہ ہنگامی اجلاس سے کراچی کے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں رمضان المبارک کے دوران گیس کے دباؤ میں کمی، تعطل اور لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پورے ملک خاص طور پر کراچی میں سحر و افطار میں شہریوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ماہ صیام کے دوران گیس فراہمی کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے تھی، وزیراعظم حکام پر برس پڑے ۔
واضح رہے کہ بدھ 29 مارچ کو پارلیمنٹ میں کراچی میں فراہمی کی شکایات کا وزیر اعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لیا۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز کے احکامات پر ہنگامی عمل درآمد کیا گیا۔ وزیر اعظم نے گیس فراہمی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرنے اور کوئی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔









