سابق وزیر اعظم عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کا امکان  

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی آج لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کی تصدیق کی ہے جبکہ خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کردیے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونگے ۔

پاکستان تحرایک انصاف کے چیئرمین عمران خان 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونگے۔ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی اج لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کی تصدیق کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس مندوخیل کا انکار: پنجاب،کے پی کے الیکشن التوا کیس سننے والا بینچ پھر ٹوٹ گیا

فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کردیے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض چیئرمین پی ٹی آئی کے 18 اپریل تک جاری ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیا۔

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے، جسے عدالت نے آج تک معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نا اہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست اپریل کے تیسرے ہفتے میں اور عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کا کیس اپریل کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

متعلقہ تحاریر