رفتار ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے مریم نواز کا ماضی اور حال کھول کر رکھ دیا

رفتار کے صحافی محسن سمیع نے ٹوئٹر پر مریم نواز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے موجودہ چیف جسٹس سے متعلق سوال کو انگور کردیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اور ان کی پارٹی (ن) لیگ آج کل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال پر پر کھل کر تنقید کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ، جبکہ ماضی میں ان سے متعلق ہونے والے سوالات کو انگور کردیا کرتی تھیں۔

رفتار ڈیجیٹل پلیٹ فارم نے ماضی میں مریم نواز کی پریس کانفرنس کا کلپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ جس میں صحافی نے مریم نواز سے موجودہ چیف جسٹس سے متعلق سوال کیا تھا تاہم مریم نواز نے جواب دینا پسند نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

ن لیگ کا سپریم کورٹ بینچ پر اعتراض، اسد عمر نے ماضی قریب یاد دلا دیا

بابر اعوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو غیرآئینی قرار دے دیا

شیئر کئے گئے کلپ میں رفتار کے صحافی نے سوال اٹھایا تھا کہ "چیف جسٹس عمر عطا بندیال مسلم لیگ کی رکن قومی اسمبلی کے سمدھی ہیں کیا انہیں خود کو بینچ سے الگ نہیں کرلینا چاہیے؟”

جس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ "میں کسی بھی قسم کی قیاس آرائی پر بات نہیں کرنا چاہتی ، کسی کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھانا چاہتی ، یہ سوال بالکل قیاس آرائی پر مبنی ہے اس لیے میں اس کا جواب نہیں دینا چاہتی۔”

واضح رہے کہ یہ سوال رفتار کے نمائندہ محسن سمیع نے اس وقت کیا تھا جب سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ پر سماعت جاری تھی۔

متعلقہ تحاریر