پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا کیس: وزارت دفاع نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اٹارنی جنرل منصور عثمان انور اور وزارت دفاع کے حکام نے سربمہر رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات التوا کیس، وزارت دفاع نے سیکورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے سربمہر رپورٹ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو ان کے چیمبر میں پیش کردی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان انور اور وزارت دفاع کے حکام نے سربمہر رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے

اے ٹی سی سے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو عبوری ضمانت مل گئی

پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات: سپریم کورٹ کے چند گھنٹے قبل رجسٹرار او ایس ڈی بنا دیئے گئے

چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تینوں ججز رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے وزارت دفاع کو سیکورٹی سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا آج تک کا وقت دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے ذرائع کا کہناہے کہ چیف جسٹس اور دیگر ججز وزارت دفاع کی رپورٹ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد فیصلہ تحریر کریں گے جس کے بعد فیصلہ سنانے کا وقت بنایا جائےگا۔

یاد رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی بطور جماعت اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر کیس کی مجموعی طور پر چھ سماعتیں کیں۔ ابتداء میں کیس کی سماعت 5 ججز پر مشتمل بینچ کی تھی ، تاہم جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس امین الدین نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا۔

متعلقہ تحاریر