جیو نیوز کی بیرسٹر حماد اظہر پر تنقید مگر نوازشریف کا کالا کوٹ یاد نہیں رہا
حماد اظہر نے اپنی سپریم کورٹ آمد سے متعلق جیو نیوز کی خبر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپنا لوگو ج سے ن میں تبدیل کرلیں، صارفین نے کہا کہ جیو والے نواز شریف کا کالا کوٹ بھول گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز انتظامیہ کو حکمران کا حامی قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ اپنے لوگوں میں سے "ج” ہٹاکر "ن” لگالیں۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے جیو نیوز کی جانب سے چلائی جانے والی نیوز پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز اپنے لوگو سے ج نکال کر ن لکھ لے۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کے کارکنان کا ریڈ زون میں احتجاج
جیو نیوز نے پی ٹی آئی رہنما کی سپریم کورٹ آمد کے موقع پر بطور تازہ ترین خبر چلائی تھی کہ حماد اظہر وکیل کے ڈریس میں عدالت پہنچے۔ جیو نیوز نے خبر چلائی کہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری حماد اظہر کو سپریم کورٹ کے دروازے پر چھوڑ کر اندر چلے گئے۔
ٹی وی چینل کی خبر پر حماد اظہر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جیو نیوز کو شاید یہ معلوم نہیں کہ میں بیرسٹر ایٹ لاء ہوں اور سپریم کورٹ کے اندر موجود ہوں۔
جیو کو شاید یہ معلوم نہیں کہ میں بیرسٹر ایٹ لاء ہوں اور سپریم کورٹ کے اندر موجود ہوں۔ جیو کو اپنی سکرین سی ج ہٹا کر ن لکھ لینا چاہیے۔ pic.twitter.com/Ikv8HVAaiG
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 3, 2023
تحریک انصاف کے رہنما نے ٹی وی چینل کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز کو اپنی اسکرین سی ج ہٹا کر ن لکھ لینا چاہیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹ کے دور حکومت میں مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیراعظم نواز شیرف بھی میمو گیٹ کیس کے دوران کالا کوٹ زیب تن پر سپریم کورٹ جا چکے ہیں۔
نواز شریف کی کالے کوٹ میں سپریم کورٹ آمد کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم بعد میں نواز شریف نے میمو گیٹ سازش کا حصہ بننے پر اظہار شرمندگی کیا تھا۔
نون لیگ کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خآقان عباسی نواز شریف کی کالے کوٹ میں سپریم کورٹ آمد کو اج بھی صحیح عمل سمجتھے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے جیو نیوز انتظامیہ کو یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نواز شریف کا کالا کوٹ یاد نہیںرہا مگر حماد اظہر کا سپریم کورٹ کے باہر موجود رہنایاد رہا ۔









