ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ سے بڑھ گئی، الیکشن کمیشن
ای سی پی کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 ، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔
ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 تک پہنچ گئی، ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد، خواتین کی 46 فیصد ہے، الیکشن کمیشن نے ووٹرز ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کردیا ہے۔ ڈیٹا کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان پلس تو ہوسکتا ہے مائنس نہیں ہوسکتا، فواد چوہدری
ایچ آر سی پی کی بغاوت کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی مذمت
ای سی پی کے جاری ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔ مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد اور خواتین کی 46 فیصد ہے۔
اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے۔ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 ہے۔
خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490 ہے۔
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے۔
سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 63 کاکھ 96 ہزار 53 ہے۔
ملک میں 18 سے 25 سال تک ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ہے، شرح 18 فیصد ہے۔
ملک میں 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے، شرح 26 فیصد ہے۔
ملک میں 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے، شرح 22 فیصد ہے۔
ملک میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار ہے، شرح 9 فیصد ہے، جبکہ ملک میں 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے جبکہ شرح 10 فیصد ہے۔









