شہباز شریف کی بطور وزیر اعظم ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش

شہباز شریف نے  بطور وزیراعظم ایک سال مکمل ہونے پر اپنی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت کے وزیراعظم کی حیثیت سےحلف اٹھائے ایک سال ہو گیا، میرے نقطہ نظر کے مطابق یہ بڑی مشکلات کا سال رہا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے معاشی بارودی سرنگیں بچھادی تھی تاہم اس کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہترین انداز میں رواں دواں ہے، معیشت بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے اتحادی حکومت کے وزیراعظم کی حیثیت سے کو ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ عمران خآن کی بھچھائی گئیں معاشی بارودی سرنگوں کے باوجود معیشت بہتر انداز میں رواں دواں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن اخراجات سے متعلق قرارداد؛ آئین و عدالتی حکم کے منافی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت کے وزیراعظم کی حیثیت سےحلف اٹھائے ایک سال ہو گیا تاہم میرے نقطہ نظر کے مطابق یہ بڑی مشکلات کا سال رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ملکی معشیت شدید نقصان پہنچایا گیا جبکہ عالمی منڈی میں تیل اور غذائی اجناس کی سپلائی لائن میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستانی بہتر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے حکومت مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے سماجی تحفظ کا دائرہ کار بڑھایا، ضرورت مندوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی، ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مشکل تھے اور متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔ بیرونی دشمن، عالمی مندی میں تین کی قیمتوں میں اضافہ اور پھر سیلاب نے متاثر کیا۔

تحریک عدم اعتماد سے متلعق انہوں نے کہا کہ یہ معمولی واقعہ نہیں تھا ملک کی سیاسی قوتوں نے ملکر ایک غیر مقبول وزیراعطم عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے صرف ایک سال میں ملک کی ساتھ بحال کی، لاکھوں لوگوں کو سماجی تحطف فراہم کیا،سیلاب کے حوالے سے ریلیف کےکاموں کو دنیا نے شاندار تسلیم کیا۔

متعلقہ تحاریر