الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم تیار کرلی

ای سی پی کے مطابق حتمی پولنگ اسکیم 29 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ اور یہ بھی تفصیلات جاری کی جائیں گی کہ کس حلقے میں کتنے پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم تیار کرلی ہے۔ پولنگ کا ڈرافٹ کل شائع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں کے لیے 52 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ ڈرافٹ پولنگ اسکیم کل شام شائع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے 

آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحتی بیان جاری کردیا

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست مسترد

ای سی پی کے مطابق ڈرافٹ پولنگ اسکیم پر اعتراضات 20 اپریل تک ڈی آر او آفس میں جمع کرائے جاسکیں گے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اس بات کے پابند ہوں گے کہ 28 اپریل تک ان اعتراضات سماعت کرکے اپنا فیصلہ جاری کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حتمی پولنگ اسکیم 29 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ اور یہ بھی تفصیلات جاری کی جائیں گی کہ کس حلقے میں کتنے پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی بریفنگ میں یہ بتایا گیا تھا کہ اگر ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہوتے ہیں تو اس کے لیے 92 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

حتمی ڈرافٹ پولنگ اسکیم کے شائع ہونے کے بعد ڈی آر اوز اگلے مرحلے کے لیے کام شروع کردیں گے۔ ڈی آر اوز متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ تحاریر