وفاقی وزیر مذہبی مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق
شہباز شریف کابینہ کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے شدید غم کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کابینہ کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا
مہنگائی کا رونا؛ جنگ نے اخبارات کی قیمتیں بڑھادیں مگر ملازمین کی تنخواہیں نہیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جاب مولانا عبدالشکور میرٹ ہوٹل سے سیکریٹریٹ کی طرف واپس جارہے تھے۔ مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے ،مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں 5 افراد سوار تھے ،5 افراد کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔
مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔
ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔⏬
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 15, 2023
پولی کلینک اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالشکور کی نعش سرد خانے منتقل کی جا رہی ہے، اسپتال منتقلی سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکے تھے، مولانا عبدالشکور کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے سے ہوئی، ان کے جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں بھی آئیں۔
معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر نے مولانا عبدالشکور کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے وہ خود گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے ایک تیز رفتار ویگو نے ٹکر مار کر انکی گاڑی تباہ کر دی پچھلے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں انہوں نے نماز جمعہ کی امامت کی تھی اور رو رو کر دعائیں مانگیں اللّٰہ انکی مغفرت فرمائے آمین۔”
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے وہ خود گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے ایک تیز رفتار ویگو نے ٹکر مار کر انکی گاڑی تباہ کر دی پچھلے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں انہوں نے نماز جمعہ کی امامت کی تھی اور رو رو کر دعائیں مانگیں اللّٰہ انکی مغفرت فرمائے آمین pic.twitter.com/bvCeEGYxGh
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) April 15, 2023
مولانا عبدالشکور کی نماز جنازہ
وفاقی وزیر مذہبی امور و امیر جے یو آئی فاٹا مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بتاریخ 16 اپریل بوقت دو بجے دن تاجبی خیل لکی مروت میں ادا کی جائے گی ۔









