اسٹیٹ بینک کو ازخود فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، وفاقی کابینہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے شرکاء کو بتایا کہ سٹیٹ بینک کو فنڈز کو براہ راست استعمال کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے

وزیراعظم شہباز شریف انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی پر غور کرنے کے لیے کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جبکہ حکومتی قانونی ٹیم عدالتی امور پر بریفنگ دی گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہوگیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں بلائے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات سمیت اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار عوام پر پیٹرول بم برسا کر عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

حکومتی قانونی ٹیم اجلاس کو عدالتی امور پر بریفنگ بھی دے گی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سمری پر غور کررہی ہے۔ وزارت خزانہ اور قانون اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے اجلاس کو اس معاملے پر بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ فنڈز کے اجراء کا فیصلہ کرے گی۔

وفاقی کابینہ کا فیصلہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔

کمیٹی نے معاملہ کابینہ اور قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے، وزیر مملکت نے کہا کہ اس نے یہ بھی اعلان کیا کہ سٹیٹ بینک کو فنڈز کو براہ راست استعمال کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کا بھی امکان ہے۔ کابینہ نے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ تحاریر