اسحاق ڈار عوام پر پیٹرول بم برسا کر عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مہنگائی سے پریشان عوام پر پیٹرول بم گرایا، اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے فی لیٹر قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار عوام پر عید سے قبل عوام پر پیٹرول بم برسا کر پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ہمراہ عمرے ادا کرنے سعودیہ عربیہ پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار رمضامن المبارک کے آخری عشرے میں عوام پر پیٹروم بم برسا کر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پرھیے

عید سے قبل حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی لیٹر 10 روپے اضافہ کردیا

اسحاق ڈار سعودیہ عربیہ میں موجود پارٹئ قائد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے جس میں ملکی سیاسی امور اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر خزانہ نے مہنگائی سے پریشان عوام پر پیٹرول بم گرایا، اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے فی لیٹر قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہے۔

خزانہ و ریونیو کے وفاقی وزیر عمرہ ادا کرکے عید کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچیں گے تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا سعودیہ قیام طویل ہوسکتا ہے ۔

یاد رہے کہ 5 روز قبل مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے لندن سے سعودیہ عرب پہنچے جبکہ ان کی صاحنزادی مریم نواز بھی لاہور سے جدہ پہنچیں۔

نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزاریں گے اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے، سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے انہیں شاہی مہمان کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پرھیے

نواز شریف سعودی عرب جانے کیلئے فٹ، پاکستان آنے کیلئے ان فٹ

خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمرے کے لیے روانہ ہونے سے کچھ دیر قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں پٹرول مزید 10 روپے مہنگا کرکے کا اعلان کرکے عوام کی عید کی خوشیاں چھین لیں تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل 293 روپے اور لائٹ ڈیزل 174 روپے 68 پیسے فی لٹر پر برقرار رہیں ہیں اور ان کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر