سماء نیوز اور جسارت کا ملازمین کو عید بونس؛ جیو نیوز کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

سماء نیوز اور جسارت اخبار نے ملازمین کو عید بونس جاری کردیا جبکہ جیو نیوز سمیت بڑے چینلز کے ملازمین کو گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں، آج نیوز نے آج تنخواہیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے

عید الفطر کی آمد سے قبل نجی نیوز چینل سماء ٹی وی نے اپنے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس ادا کردی تاہم متعدد ٹی وی چینلز انتظامیہ گزشتہ 2 ماہ سے اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے میں سستی کا مظاہری کررہی ہیں۔

سما ٹی وی کی انتظامیہ نے عید الفطر سے قبل تمام ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس ادا کردی ہے تاہم جیو نیوز سمیت کئی برے ٹی وی چینلز گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جیو نیوز کے بعد بزنس ریکارڈر کے ملازمین بھی تنخواہوں کے مسائل سے دو چار

صدر کے یو جے خلیل ناصر اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے روزنامہ جسارت اور سماء ٹی وی کی جانب سے صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کے لیے بونس کا اجراء خوش آئند قرار دیا ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جسارت اور سماء کے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ باقی میڈیا مالکان کو بھی چاہیے کہ وہ عید پر اپنے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان کریں۔

اطلاعات کے مطابق جیو نیوز، آج نیوز سمیت کئی اداروں نے ملازمین کو گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں تاہم آج نیوز کی انتظامیہ نے ایک سے 2 روز میں بقایا جات ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے دو رکنی وفد نے اج نیوز کے گروپ چیف شہاب زبیری سے ملاقات کی جس میں ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

شہاب زبیری نے کہا کہ انتظامیہ تنخواہوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے سرکاری اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں جنہیں حل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جیو نیوز میں تنخواہوں پر احتجاج؛ لاکھوں روپے سیلری والے اینکرز بھی پریشان

آج نیوز کے گروپ ہیڈ شہاب زبیری نے بتایا کہ فروری کی تنخواہیں 11 اپریل جبکہ مارچ کی تنخواہ بھی ایک روز قبل رواں ماہ اپریل میں ہی ادا کردی گئی ہے، رواں ماہ ملازمین کو 2 تنخؤاہیں دی گئیں۔

ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جیو و جنگ گروپ بھی گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں سستی کا مظاہرہ کررہا ہے، ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے قبل تمام تر بقایا جات ادا کیے جائیں۔

متعلقہ تحاریر