پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگراں حکومتوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا
آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب اور پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ کو فوری طور پر ہٹانے اور اختیارات کے استعمال سے فوری طور پر روکنے کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف نے آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب و پختونخوا کی نگران حکومتوں کو ہٹانے کیلیے سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کردی۔
پاکستان تحریک انصاف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب اور پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ کو فوری طور پر ہٹانے اور اختیارات کے استعمال سے فوری طور پر روکنے کی بھی استدعاکی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب اںتخابات: پی ٹی آئی نے 297 امیدواروں میں ٹکٹس کی تقسیم کردی
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سننے والے جج ظفر اقبال کا تبادلہ
درخواست میں عدالت عظمیٰ سے اپنی نگرانی میں پنجاب و پختونخوا میں روزمرہ کے امور چلانے کا طریقہ کار وضع کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
*بریکنگ نیوز*
پنجاب و پختونخوا میں نگران حکومتوں کی مدتِ کار کی تکمیل کے بعد دونوں حکومتوں کی فراغت کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف نے آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب و پختونخوا کی نگران حکومتوں کو ہٹانے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم… pic.twitter.com/vD82cgWiuC
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) April 19, 2023
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے نتیجے میں منتخب حکومتوں کے قیام تک روزمرہ کے امور کی دیکھ بھال کیلئے عدالت اپنی نگرانی میں طریقۂ کار وضع کرے۔
درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاق پاکستان کو داخلہ، خزانہ اور قانون و انصاف کے سیکرٹریز کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریز ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ کو بھی فریق بنایا گیاہے۔
درخواست میں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں پنجاب و پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران حکومتوں کی تشکیل کے تمام حقائق فراہم کئے گئے ہیں۔









