کےپی اور پنجاب اسمبلیوں کی بحالی کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ دونوں اسمبلیوں کی بحالی کا حکم دے۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں اسمبلیوں کی تحلیل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اور پنجاب اسمبلی دونوں وزائے اعلیٰ کے صوابدیدی اختیار کے بغیر تحلیل کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے 

اسلام آباد بار کا ملیکہ بخاری سے اظہار یکجہتی؛ جعلی فحش تصاویر کی تحقیقات کا مطالبہ

عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکام کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ دونوں اسمبلیوں کی بحالی کا حکم دے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دونوں اسمبلی جنرل باجوہ کے کہنے پر تحلیل کی تھیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے آئین عمران خان اور جنرل (ر) باجوہ کو کوئی اختیار نہیں دیتا۔

متعلقہ تحاریر