وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں اسلام آباد کے شہری ظہور مہدی نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف اور سکندر سلطان راجہ اپنے اپنے عہدے کی پاسداری نہیں کی ، اس لیے انہیں ان کے عہدوں سے فارغ کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدوں سے ہٹانے کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی درخواست میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وفاقی حکومت ، شہباز شریف ، سکندر سلطان راجہ اور مولانا فضل الرحمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

پشاور ہائی کورٹ میں گورنر کےپی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست دائر

کےپی اور پنجاب اسمبلیوں کی بحالی کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف درخواست اسلام آباد کے ظہور مہدی نامی شہری نے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے جو فنانس بل پارلیمنٹ کو بھیجا گیا تھا اسے ایوان نے مسترد کردیا تھا ، جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں۔ اس لیے انہیں ان کے عہدے سے فی الفور ہٹایا جائے۔

شہری ظہور مہدی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے وفاقی حکومت سے فنڈز کی فراہمی اور انتخابات کے لیے سیکورٹی کی فراہمی میں ناکامی پر انہیں اپنے عہدے پر رہنے کا اختیار نہیں دیتی۔ اس لیے انہیں بھی ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سطان راجہ پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے پارٹی بن چکے ہیں ، لہٰذا سپریم کورٹ نگراں وزیراعظم اور نگراں چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ تحاریر