حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک؛  اسحاق ڈار نے تردید کردی

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک آگیا ہے تاہم اسحاق ڈار نے ڈیڈ لاک کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگلا راؤنڈ منگل کو ہوگا

وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف   (پی ٹی آئی) کے درمیان الیکشن سے متعلق مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے ہیں تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس کی تردید کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات  ڈیڈ لاک آگیا ہے تاہم اسحاق ڈار نے ڈیڈ لاک کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگلا راؤنڈ منگل کو ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیے

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کاکیس، عمران خان کو 3 مئی تک ضمانت مل گئی

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے وفد کو ستمبر میں عام انتخابات کی تجویز دی ہے جس پر انہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کا وقت مانگ لیا ہے ۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان  مذاکرات کا دورسرا دورپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔پی ٹی آئی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی  نے کی جبکہ فواد چوہدری اور علی ظفر بھی موجود رہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا  ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا دوسرا دور کامیاب رہا  جبکہ فائنل بات چیت آئندہ منگل کو ہوگی جس میں الیکشن کے معاملات طے پا جائیں گے ۔

حکومتی وفد کے مطابق دونوں فریقین نے تجاویز پیش کی ہیں ۔پی ٹی آئی ارکان ہماری تجویز پر پارٹی چیئرمین عمران خان سے مشورہ کریں گے جبکہ ہم بھی ان کی تجویز پر غور کررہے ہیں۔

مذاکرات کے دوسرے دور میں  نماز جمعہ کے وقفہ کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان ہم سے رابطے میں  ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ہم نے اپنے مطالبات پیش کردیئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر