بلو ٹِک کی بندش: عمران خان ، شہباز شریف ، مریم نواز ، بلاول بھٹو کے ٹوئٹر فالورز میں بڑی تعداد میں کمی
سوشل میڈیا جائنٹ ٹوئٹر کی جانب سے "بلو ٹِک" کی شرط کے بعد دنیا بھر سمیت پاکستانی سیاست دانوں ، کرکٹرز ، صحافیوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے فالورز میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔
سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر نے جمعرات کے روز سے پاکستانیوں کے نامور صارفین بشمول سیاستدانوں، صحافیوں اور مشہور شخصیات سے بلیو ٹک کی تصدیق ہٹانا شروع کردی ہے جس کے بعد ان کی فالورز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا یہ اقدام ان کے اس منصوبے کا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ صحافیوں کی آواز کو جمہوری بنانے اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے "بلو بیج” کی ماہانہ قیمت وصول کی جائے گی۔ ایلون مسک نے بلو بیج 8 ڈالر ماہانہ میں فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
سلطان النیادی خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے مسلمان اور عرب خلانورد بن گئے
ایلون مسک کا تیز ترین اسٹار شپ خلائی سفر پر روانگی کے لیے تیار
ٹوئٹر کے اس اقدام کے بعد پاکستان میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات سابق وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ، شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کے فالوورز کی تعداد میں اچانک کمی واقع ہو گئی ہے۔
ایک غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فالورز کی تعداد میں 11800 کی کمی ہوئی ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کے فالورز کی تعداد میں 8000 ہزار کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مریم نواز شریف کے فالورز 14600 کم ہو گئے ہیں جبکہ کمی کا شکوہ سب سے زیادہ صحافیوں اور اینکرز پرسنز کی جانب سے کیا جارہا ہے۔
پاکستانی سوشل میڈیا پر جہاں گذشتہ دنوں سیاسی گہما گہمی سے جڑے مختلف ٹرینڈز بنے وہیں جمعے کی شام بہت سے ٹوئٹر صارفین اپنے فالوورز کی تعداد میں اچانک کمی کی دہائیاں دیتے دکھائی دیے۔









