فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری کے وکیل کو جواب جمع کرانے یا چارج شیٹ کا سامنا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے منگل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین ای سی پی کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری کے وکیل مرزا آصف عباس الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے 

پورا پاکستان جانتا ہے پیسہ کہاں جارہا ہے، فاطمہ بھٹو پھر سندھ حکومت پر برہم

پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ، رپورٹ

سماعت کے دوران فواد چوہدری کے وکیل آصف نے ای سی پی کو بتایا کہ توہین الیکشن کمیشن کے کچھ مقدمات کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ نے پاور آف اٹارنی جمع کرایا ہے؟ ، جس پر انہوں نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ فواد چوہدری کے پراکسی وکیل ہیں۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی سابقہ کونسل بھی پراکسی وکیل کے طور پر پیش ہوئی تھیں ، انہوں نے بھی پاور آف اٹارنی جمع نہیں کرائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ "آج چوتھی سماعت ہے، جنوری سے مئی تک، کیا کیس اسی طرح چلتا رہے گا؟ الیکشن کمیشن کی توہین کے دیگر کیسز مختلف ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ کونسل آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائے ورنہ فواد کو چارج شیٹ کا سامنا کرنا پڑے گا اور سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ تحاریر