مریم نواز مجمعے میں جانا سیکھ رہی ہیں
جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کے منہ پر چھڑی آ لگی۔ کارکن کے ہاتھ لگانے پر ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ جبکہ سکیورٹی گارڈ کا زوردار گھونسہ بھی کھانا پڑ گیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آج کل مجمعے میں جانا اور کارکنان کے ہجوم کے ساتھ برتاؤ کرنے کے طریقے سیکھ رہی ہیں۔ پیر کے روز لاہور میں مختلف ریلیوں اور عوامی جلسوں کے دوران اُن کے ساتھ چند واقعات پیش آئے جو خاص طور پر خواتین سیاستدانوں کے ساتھ پیش نہیں آنے چاہیں۔
آج کل مسلم لیگ (ن) کی ساری ذمہ داری مریم نواز کے کاندھوں پر ہے۔ اُن کے والد لندن میں موجود ہیں جبکہ پارٹی کے صدر شہباز شریف قید میں ہیں۔ اس صورتحال میں حزب مخالف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم میں کلیدی کردار ادا کرنے اور مسلم لیگ (ن) کو متحد رکھنے کے لیے نائب صدر مریم نواز کو عوامی جلسوں اور مجمعوں میں جانا پڑرہا ہے۔ اس کا اس سے پہلے انہیں تجربہ نہیں تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں اِس دوران چند نا خوشگوار واقعات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
مریم نواز کو چھڑی آ لگی
منگل کو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں جلسے کے دوران مریم نواز کو ایک چھڑی آ لگی۔ یہ چھڑی کارکنان کی جانب سے پھینکی گئی تھی جومریم نواز کے چہرے کے قریب لگی۔ واقعے کے فوری بعد مریم نواز جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئی تھیں۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے بتایا کہ ‘تقریر ختم کر کے جارہی تھی کہ چھڑی لگی۔ چھڑی مجھے آہستہ سے لگی۔ میراخیال ہے کہ ایسا کسی سےغلطی سے ہوا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے جان بوجھ کرلکڑی پھینکی اور نہ ہی میرا نشانہ لیا گیا۔
No sensationalisation pls 🙏🏼
I had finished my speech and was on my way back when this flying stick hit me slightly. I think it was by mistake and not deliberate or aimed at me. https://t.co/ssaqqSCBM3— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 7, 2020
یہ بھی پڑھیے
آٹھ دسمبر کو کیا ہونے والا ہے؟
کارکن کے ہاتھ لگانے پر ہاتھا پائی
اس سے قبل لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں ایک کارکن نے مریم نواز کی پیٹھ پر ہاتھ لگایا۔ جس پرسکیورٹی گارڈز نے کارکن کی درگت بنادی۔ گارڈز نے کارکن پر گھونسوں اورلاتوں کی بارش کردی۔
مریم نواز کو ہاتھ لگانے پر کارکنوں کی تھپڑوں کی بارش@MaryamNSharif @pmln_org #GNN pic.twitter.com/MWnVznYKRa
— GNN (@gnnhdofficial) December 7, 2020
سکیورٹی گارڈ کا زوردار گھونسہ پڑ گیا
یہی نہیں بلکہ 2 ماہ قبل مریم نوازکوایک سکیورٹی گارڈ کا زوردار گھونسہ بھی لگا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی عدالت پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بھیڑجمع ہوگئی تھی۔ سکیورٹی گارڈ نے لوگوں کو پیچھے ہٹاتے ہوئے زوردار گھونسہ مارا جومریم نواز کے لگا۔ گھونسہ پڑتے ہی مریم نواز درد سے چیخ اٹھی تھیں۔
یہ واقعہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز کی پیشی کے دوران پیش آیا تھا۔ اس موقع پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اہلیہ کو گھونسہ لگنے اور ان کے درد سے چیخنے پر کیپٹن صفدر بھی برہم ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے