وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے ڈرٹی ہیری کا نام آشکار کردیا

شہباز شریف نے  جنرل فیصل نصیر کا واضح نام لیا تاہم عمران خان انہیں ڈرٹی ہیری کے نام سے پکارتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فیصل نصیر پر بنا ثبوت الزام ناقابل قبول ہوگا،تحریک انصاف کے سربراہ گزشتہ ایک سال سے جنرل نصیر کو  ڈرٹی ہیری  کے نام سے مخاطب کرکے  ان پر سیاسی انجینئرنگ کرنے کا الزامات عائد کرتے رہے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سیاسی فوائد کے لیے افواج پاکستان اور ملک کی خفیہ ایجنسی  کو بدنام کرنے اور دھمکیاں دینے انتہائی قابل مذمت ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بغیر ثبوت ملک کی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی کو کو معمول کے مطابق بدنام کرنے اور دھمکیاں دینے کا عمران خان کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی فیصل نصیر پر تنقید کو وزیراعظم اور زرداری نے پوری ریاست کا مسئلہ بنادیا

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان بار بار جنرل فیصل نصیر اور انٹیلی جنس ایجنسی دیگر  افسران کے خلاف الزام تراشی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو  جنرل فیصل نصیر پر الزام تراشی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے تاہم عمران خان جنرل فیصل نصیر کا نام لینے کے بجائے انہیں ڈرٹی ہیری پکارتے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے  جنرل فیصل نصیر کا واضح نام لیا تاہم عمران خان انہیں ڈرٹی ہیری کے نام سے پکارتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فیصل نصیر پر بنا ثبوت الزام ناقابل قبول ہوگا ۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان گزشتہ ایک سال سے جنرل نصیر کو  ڈرٹی ہیری  کے نام سے مخاطب کرکے  ان پر سیاسی انجینئرنگ کرنے کا الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اعظم سواتی پھٹ پڑے، آرمی چیف، جنرل فیصل نصیر اور بریگیڈیئر فہیم پر کڑی تنقید

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے افسران پر الزام تراشی پر ڈی جی آئی آیس پی آر  نے بھی مذمت کی اور اسے بدقسمتی اور افسوسناک رجحان قرار دیا ہے ۔

 فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  نے پریس ریلیز میں  عمران خان قانونی راستہ اپنانے کے بجائے  گزشتہ ایک سال سے مسلسل فوجی افسران کو بنا ثبوت نشانہ بنارہے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر