وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی گرفتار
اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کو عوام کو حکومت کے خلاف اشتعال دلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، جنرل سیکریٹری اسد عمر کے بعد اسلام آباد پولیس نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہ محمود قریشی کا ریڈ زون کے ایریا سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو تین سے ساڑے تین بجے کے درمیان حراست میں لیا گیا ، اس کے بعد کچھ تفتیش کے بعد انہیں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
توشہ خانہ کیس:عمران خان پر فردجرم عائد، وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ
امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اپنی پارٹی کے کارکنان کو حکومت کے خلاف اشتعال دلانے اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسد عمر کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا گیا اور ان پر جتنے بھی مقدمات ہیں اس حوالے سے ان سے تفتیش کی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کو ریڈیو پاکستان پہنچنے کی ہدایات دی گئیں تھی، ریڈیو پاکستان چوک میں آکر شاہ محمود قریشی نے کارکنان سے خطاب کرنا تھا۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا۔