عمران خان کا خواتین سمیت تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

پی ٹی آئی چیف عمران خا ن نے کہا کہ خواتین کی گرفتاری خلاف قانون و شریعت ہے، ہماری گرفتاری خواتین کو فوری رہا کیا جائے ، شیریں مزاری پر تشدد کیا گیا ،تھانے سے ان کی چیخیں سنائی دیں  جبکہ دیگر رہنماؤں پر بھی انسانیت سوز تشدد کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری خواتین کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی کی خواتین رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سیاسی جماعتیں پاکستان مخالف نہیں اور نہ ہی غداروں پر مشتمل ہیں، صدرعارف علوی   

عمران خان نے ایک ٹوئٹ پیغام کے ذریعے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی ایک ہفتے سے جیل میں ہیں۔

سابق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ایک بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے وائس شاہ محمود قریشی اورسیکرٹری جنرل اسد عمر گزشتہ ایک ہفتے سے جیل میں بند ہیں ۔

انہوں نے  نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن   اور یوٹیوبر عمران ریاض  کے متعلق کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جبکہ ان پر تشدد کی اطلاعات بھی ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شہریار آفریدی کی اہلیہ کو جیل کیسے ہو سکتی ہے؟ ۔ میں خواتین رہنماؤں، کارکنوں ، ہمارے رہنماؤں کے خاندان کی خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کے علاج اور ان کی بیٹی کے ساتھ مرد پولیس افسران کی جانب سے جسمانی تشدد کا سن کر بہت پریشان ہوں۔

اسلام  آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی منظوری کے باوجود شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو اڈیالہ جیل سے اغوا کرکے تھانہ سیکرٹریٹ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر مزاری کی چیخیں سنائی دیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہماری خواتین کے حامیوں کے ساتھ ہونے والے وحشیانہ سلوک کے سامنے آنے والے ویڈیو ثبوت قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی خواتین ایم این اے، سپورٹرز اور کارکنان کو پاکستان بھرکی جیلوں میں غیر انسانی حالات میں رکھا گیا ہے، جو پولیس کی زیادتیوں کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی 70 کارکنان کی نظربندی کو کالعدم قرار دے دیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اغوا اور اس فاشسٹ حکومت کی طرف سے خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والےسلوک نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں ۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواتین کی گرفتاری ہماری ثقافت اور اسلامی تعلیمات کے سخت خلاف ہیں۔ان تمام خواتین کو فوری رہا کیا جائے،ان کی قید ناقابل برداشت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت  دہشت پھیلا رہی ہے تاکہ  ہم اپنے آئینی حقوق کے لیے کھڑے نہ ہوں۔  یہ معاملہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ بھی اٹھا رہا ہوں۔

متعلقہ تحاریر