لیگی رہنما جاوید لطیف کا ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے ہاتھ کاٹنے کا مطالبہ

نون لیگی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے عمران خان کو بیرونی قوتوں کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، انہوں نےنجی، سرکاری اور فوجی املاک کو نذر آتش کیا، ملک کو تباہ و برباد کرنے والوں کے ہاتھ نہ کاٹے گئے نقصان دہ ہوگا

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے ملک کو برباد کرنے والے کے ہاتھ کاٹنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں کیا گیا تو قوم کے لیے نقصان دہ ہوگا ۔

نون لیگی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت نےپاکستان کی معیشت کو تباہ کیا۔ملک کو تباہ و برباد کرنے والوں کے ہاتھ نہ کاٹے گئے  نقصان  دہ ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی نئی آڈیو لیک؛ اقتدار میں واپسی کیلئے امریکی حمایت کے طلبگار

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے ایک پریس کانفرنس میں عمران خان پر بیرونی ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک انصاف  کی بیرون ملک سے سہولت کاری کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں حزب اختلاف کے ساتھ بدترین  سلوک  کیا گیا ۔انہوں نے  سوال اٹھایا کہ "کیا ماضی میں پاکستان مخالف قوتوں نے  خطوط آئے تھے ۔

جاوید لطیف  نے کہا کہ "کیا دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کیساتھ سیاست نہیں کررہے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سنتےآرہےہیں کہ باہر سے قوتیں پاکستان میں مداخلت کررہی ہیں۔

لیگی رہنما نے شکوہ کیا کہ جب 2018 میں جب رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس )ڈاؤن کیا گیا تو کسی کو تشویش نہیں ہوئی ۔ جب میری ریاست کو خطرہ ہوگا تو میں چھپ نہیں رہوں گا۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کے بدترین سانحہ کے سہولت کار بے نقاب نہیں ہوئے تو صورتحال کبھی تبدیل نہیں ہوگی ،ہمیں ملک و قوم کے لیے زبان بندی ختم کرنی پڑے گی ۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں سرکاری اداروں پر حملہ آور وں کو بے نقاب کردیا جاتا، سزائیں دی جاتی تو9 اور10 مئی کے دلخراش واقعے نہیں ہوتے اور صورتحال بلکل مختلف ہوتی ۔

یہ بھی پڑھیے

ججز کی آڈیوز لیکس پر تحقیقات کیلئے جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں کمیشن تشکیل

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے والے سرکاری و نجی املاک اور فوجی تنصیبات کو جلانے والوں کبھی معاف نہیں کیا جائے گا ۔یہ نہیں ہو سکتا کہ انہیں معاف کردیں۔

لاہورہائیکورٹ کےدوبارہ بطور رکن قومی اسمبلی بحال ہونے والے پی ٹی آئی ارکان سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا جب دل چاہے استعفیٰ دے دیا جب دل چاہا واپس آگئے۔

لیگی رہنما جاوید لطیف نے عدالتی حکم کو تسلیم نہ کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں کی منظوری اسپیکر کی صوابدید ہے اس کے علاوہ  کوئی ادارہ ان کی بحالی کے احکامات نہیں دے سکتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر