چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر 10 گھنٹے میں 3 لاکھ 16 ہزار ڈالرجمع

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی کہ 9 مئی کو ہمارے 25 کارکنوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا ان کے اہلخانہ کی مالی امداد کے لیے فنڈ جمع کروائے جائیں تاکہ شہداء کے اہلخانہ کی امداد کی جا سکے  جس پر 10 گھنٹوں میں سواتین لاکھ ڈالر جمع ہو گئے ہیں

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اپیل پر 9 مئی کے واقعات کے متاثرہ پارٹی کارکنان کیلئے سمندر پار پاکستانیوں نے 10 گھنٹے میں تین لاکھ  16 ہزار ڈالر امداد جمع کروادی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا میں موجود پاکستانی شہریوں سے9 مئی کے پرتشدد واقعات کے متاثرہ پارٹی کارکنوں کی امداد کیلئے اپیل کی جس میں اب تک سواتین لاکھ ڈالر جمع ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیے

فارن فنڈنگ کیس: نیب نے عمران خان کو 21 مارچ کو طلب کرلیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کو ہمارے 25 کارکنوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا ۔ شہید ہونے والے غریب شہری تھے ،انکے اہلخانہ امداد کیلئے آگے آئیں ۔

پی ٹی آئی سربراہ نے اپنے پیغام میں کہاکہ9مئی کو ہمارے پرامن کارکنان کو براہ راست گولیاں کا نشانہ بناکر انہیں شہید کیا گیا جبکہ وہ میری گرفتاری کے لیے پرامن احتجاج کر رہے  تھے ۔

عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں آپ انکے اہلخانہ مدد کریں ۔ہم نے ان کے الیے ایک اکاؤنٹ بنایا ہے جہاں آپ اپنے فنڈز جمع کرواسکتے ہیں جوکہ براہ راست شہدا ء کے خاندانوں کو ملے گا ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ان کی مدد اس لیے بہت  ضروری ہے کہ یہ غریب لوگ تھے ۔ اپنے اپنے اہلخانہ کو پال رہے تھے جبکہ کئی نوجوان اپنے والدین کا سہارا تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  آپ سب دل کھول کے ان افراد کی مدد کریں ،کیونکہ پرامن احتجاج سب کا حق ہوتا ہے جبکہ 9مئی کو ان کے ساتھ ظلم ہوا۔ لہذا آپ ان کے اہلخانہ کی مدد کریں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ پارٹی چیئرمین کی اپیل پر سمندر پار پاکستانیو ں نے 10 گھنٹوں کے دوران سوا تین لاکھ ڈالر جمع  کروادیئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر