ہنگو میں پاور پلانٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 4 فوجی جوانوں سمیت 6 سیکورٹی اہلکار شہید

ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کے زیر انتظام پلانٹ پر 50 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

افغان سرحد کے قریب خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع ہنگو میں منگل کی رات دہشت گردوں نے ایک پاور پلانٹ پر حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں چھ سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔ شہید ہونے والوں میں چار فرنٹیئر کانسٹیبلری اور دو پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کے اہلکار شہید شامل ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) عرفان خان کے مطابق حملہ علی الصبح ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ شہید اہلکاروں نے دو گھنٹے سے زائد وقت تک دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

زرغون چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، تین فوجی جوان شہید

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 7 دہشتگرد گرفتار

ڈی ایس پی عرفان خان کے مطابق ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کے زیر انتظام پاور پلانٹ پر 50 سے زائد دہشتگردوں نے حملہ کیا۔”

ڈی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ کمپنی حکام سے رابطہ کرنے کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔

شہید ہونے والے 6 سیکورٹی اہلکاروں کی میتوں کو ٹل کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا پاکستان میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے۔

8 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں الحاج چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کانسٹیبل نسیم خان شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ تحاریر