پاکستان میں سب کو یکساں حقوق اور تحفظ حاصل نہیں، گیلپ اینڈ گیلانی سروے

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے ایک سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت یعنی کہ 73 فیصد  کی رائے ہے کہ ملک  میں سب کو برابر کے حقوق اور تحفظ حاصل نہیں ہے،گزشتہ ماہ کیے جانے والے سروے میں ایک ہزار 135 افراد نے حصہ لیا تھا

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے ایک سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت یعنی کہ 73 فیصد  کی رائے ہے کہ پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق اور تحفظ حاصل نہیں ہے۔

گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق  پاکستانیوں کی اکثریت  نے کہا ہے کہ ملک میں تمام شہریوں کو برابری کے حقوق اور تحفظ حاصل نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

صرف نو فیصد پاکستانی آن لائن شاپنگ کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں، گیلپ سروے کی رپورٹ

گیلپ اینڈ گیلانی کے سروے میں  سوال پوچھا تھا کہ "کیا پاکستان میں سب تمام شہریوں یکساں حقوق اور تحفظ حاصل ہے  ؟ ۔جس پر 73 فیصد افراد نے انکار پر مبنی جواب دیا ۔

سروے کے نتائج کے مطابق  23 فیصد افراد نے کہا کہ ملک میں سب کو مساوی حقوق و تحفظ حاصل ہے جبکہ 4 فیصد افراد نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں یا جواب  نہیں دینا چاہتے ہیں۔

سروے 14 سے 22 مارچ تک ملک کے چاروں صوبوں میں کیا جس میں ایک ہزار 135 افراد نے حصہ لیا جبکہ اس میں غلطی کا مارجن 2 سے 3 فیصد تک ہونے کا تخمینہ ہے ۔

گیلپ اینڈ گیلانی   کی جانب سے  ڈیٹا اکٹھا کرنے کا طریقہ کار ٹیلی فونک سروے (CATI) تھا جس میں عوام کی اکثریت نے  قرار دیا کہ پاکستان میں یکساں حقوق حاصل نہیں ہیں۔

اکثر و بیشتر  ملک  میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی خبریں آتی رہتی ہیں  جبکہ اس دوران پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں ۔

متعلقہ تحاریر