چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا
عمر عطاء بندیال کی جانب سے تشکیل دیا گیا بینچ جمعہ کے روز کیس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے جمعرات کے روز ’’آڈیو لیکس کمیشن‘‘ کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ جمعہ کے روز آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید بینچ کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
صدر سپریم کورٹ بار نے آڈیو لیکس کمیشن کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کر دیا
واپڈا کی نجکاری کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی ریلی
رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے روسٹر کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
CJP Umar Ata Bandial has constituted a five judge larger bench hearing constitution petitions against inquiry commission probing audio leaks and their impact on independence of judiciary. Unlike expectations, CJP has decided to sit in larger bench. pic.twitter.com/3UITYrH7RK
— Hasnaat Malik (@HasnaatMalik) May 25, 2023
خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی اس کے لیے کسی جج کو نامزد کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا جس میں بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان بھی شامل ہیں۔