عمران خان کے خلاف لیگی ڈرامہ وڈیو کا سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ مارٹم کر ڈالا

سوشل میڈیا  پر 9 مئی کے واقعات کے پس منظر میں عمران خان کے خلاف بنائی گئی ڈرامہ وڈیو مزاق کا نشانہ بن گئی، صارفین نے اسے نون لیگ کا پیڈ کانٹینٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اتنا نا مقبول ہے تو الیکشن کروا کر اسے شکست دے دو

سوشل میڈیا پر 9 مئی کے واقعات کے پس منظر میں عمران خان کے خلاف بنائی گئی ڈرامہ وڈیو مزاق کا نشانہ بن گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامہ وڈیو کو پیڈ کانٹینٹ قرار دیا ہے ۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے خلاف بنائی گئی ڈرامہ وڈیو سوشل میڈیا پر مزاق  بن کر رہ گئی، جس میں عمران خان کو ایک ملک دشمن کردار دکھایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

خواجہ آصف اور رانا ثناء کے عمران خان کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کی خواہش کے بعد جے آئی ٹی کا نوٹس

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایل ایم این ) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر ہینڈل سے مذکورہ ڈرامہ وڈیو شیئر کی جس میں ایک گھر میں 2 بھائیوں کے درمیان سیاسی اختلاف دکھایا گیا ہے ۔

ڈرامہ وڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی محضکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکمل  طور پر نون لیگ کا پیڈ کانٹینٹ ہے، صارفین نے  ڈرامہ کو ایک بھونڈی حرکت قرار دی۔

سفینہ خان نے کہا کہ حنا یہ ہیرے کہاں سے ڈوھونڈ کر لائی ہے ن لیگ ؟۔ پلیز ان سے کہیں مزید ن لیگ کے ویڈیوز بنائیں ۔کتنا سوٹ کر رہے ہیں یہ کریکٹر آپ کے بیانیے کیساتھ ۔

نظام نجم نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ  کی شیئر کردہ  وڈیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  "یہ ڈرامہ بازی چھوڑو  اور فوری الیکشن کراؤ ۔ ضمانت ضبط ہو جائے گی ۔

حنا پرویز بٹ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان اب گھر گھر نفرت کا نشانہ بن چکا ہے جس پر  حسیب ارسلان نامی  صحافی نے جواب د یا کہ  الیکشن میں یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

ڈرامہ وڈیو کے اداکاروں اور اسکریپ پر صارفین نے کڑی تنقید بھی کی ۔ عمر خالد نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ  برائے کرم اگلی بار تھوڑا پیسا زیادہ لگانا اور اداکار بھی اچھے رکھ لینا  ۔

متعلقہ تحاریر