پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے تشدد کو ریاست کا ہتھیار قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جب عوامی احتجاج اپنی حدود سے تجاوز کرتا ہے توامریکا ،جاپان اور یورپ سمیت پوری دنیا میں پولیس طاقت کا استعمال کرکے حالات قابو کرتی ہے

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان  امور قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تشدد ریاست کا ہتھیار ہوتا ہے۔امریکا اور یورپ سمیت پوری دنیا کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سنو نیوز کے ایک پروگرام میں وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے تشدد کو ریاست کا ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مناسب طاقت کا استعمال پوری دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران ریاض اور ارقم شیخ کی گمشدگی، افغان فون نمبرز کا استعمال مگر ریاست غیر سنجیدہ

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب احتجاجی مظاہرین پرتشدد رویہ اختیارکرتے ہیں۔ حدود سے تجاوز کرتے ہیں تو امریکا، یورپ، جاپان سمیت دنیا بھر میں تمام ممالک کی پولیس انہیں طاقت سے روکتی ہے ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  امریکا، جاپان اور یورپ سمیت پوری دنیا میں جب عوامی احتجاج اپنی حدود ست تجاوز کرتا ہے تو پولیس پر تشدد رویہ اختیار کرکے انہیں قابو کرتی ہے ۔

سمیع سید نامی ٹوئٹر ہینڈل سے قمر زمان کائرہ پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ ضیا الحق نے ان کو جو کوڑے مارے تھے وہ درست تھے۔ پھر یہ ہر وقت مظلومیت کا رونا کیوں روتے ہیں؟۔

قمر زمان کائرہ نے  اپنے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ پر بیان کرتے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے کہا تھا کہ مناسب طاقت کا استعمال ریاست کو حق ہوتا ہے ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما  قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب میں نے لفظ "تشدد” استعمال کیا تھا تو اس کا  مطلب مناسب طاقت کا استعمال، جو ریاست کا حق ہے مگر یہ کسی فرد یا گروہ کا حق نہیں ہے ۔

ایک صارف نے قمر کائرہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے پاس طاقت کے محدود استعمال کا اختیار نہ ہوتا تو معاشرہ میں انارکی پھیل سکتی ہے، 9 مئی کی مثال سامنے ہے ۔

متعلقہ تحاریر