اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ مرکز مقبوضہ کشمیر کا علاقہ تھا، گہرائی کم ہونے کی  وجہ سے زلزلے کی  شدت زیادہ محسوس کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے وجہ سے لوگوں می شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے داماد علی افضل ساہی اسلام آباد سے گرفتار

حکومت کے لیے 9 مئی کے واقعات پاکستانی معیشت سے زیادہ اہمیت اختیار کرگئے

محکمہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر کا علاقہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کوٹلی آزاد کشمیر ، میرپور ، کاغان ، ناران ، منڈی بہاؤالدین ، قصور میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے باغ آزاد کشمیر ، ایبت آباد ، وادی نیلم ، پشاور اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ گہرائی صرف 10 کلومیٹر ہونے کی وجہ سے شدت زیادہ محسوس کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارت اور چین میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی  اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر