سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا نوٹم جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر کراچی، نواب شاہ، موئنجوڈرو اور سکھر ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا نوٹم جاری کردیا جوکہ رات گئے تک برقرار رہے گا

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے سمندری طوفان بپر جوئے کی وجہ سے ہواؤں کے دوران فلائٹ اپریشن معطل کرنے کے لیے "نوٹس ٹو ایئرمین” (نوٹم ) جاری کردیا ہے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے نوٹم کے مطابق ہوا کی رفتار 30 ناٹ تک پہنچ جائے یا اس سے زیادہ ہو تو لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

بپرجوئے کے حوالے سے حفاظتی انتظامات، کور کمانڈر کراچی کی سربراہی میں بدین میں ہنگامی اجلاس

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تیز ہواؤں کے دوران فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا نوٹم (نوٹس ٹوایئرمین)جاری کیا جوکہ آج آدھی  رات  تک برقرار رہے گا۔

سی اے اےنے جمعہ کو نوٹم جاری کیا ہے کہ  اگر ہوا کی رفتار 30 ناٹ سے زیادہ ہو جاتی ہے تو ملک کے کچھ ہوائی اڈوں پر تمام پروازیں معطل کر دی جائیں گی۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق فیصلہ سمندری طوفان بپرجوئےکی وجہ سے تیز ہواؤں کی متوقع موجودگی کے پیش نظر کیاگیاجوکہ رات گئے تک برقرار رہے گا ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)  کا جاری کردہ نوٹم کا اطلاق خاص طور پر کراچی، سکھر، موہنجو داڑو اور نواب شاہ کے ہوائی اڈوں پر لاگو ہوگا ۔

حکام کے مطابق احتیاطی اقدام کا مقصد ہوائی جہاز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ تیز ہوائیں ہوا بازی کے کاموں کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتی ہیں۔

ایوی ایشن حکام نے کہا کہ ان ہوائی اڈوں پر ہوا کی رفتار 30 ناٹ تک پہنچنے یا اس سے زیادہ ہونے کی صورت میں، لینڈنگ یا ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

کے الیکٹرک نے ممکنہ سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں انتہائی شدید  سمندری طوفان بپرجوئے پاکستان حدود کیٹی بندر سے150، ٹھٹھہ سے200 جبکہ کراچی سے245 کلومیٹر دور ہے ۔

بپر جوئے نے  بھارتی  گجرات کے ساحل (جکھاؤ بندرگاہ) اور پاک بھارت سرحد کے ساتھ لینڈنگ شروع کر دی۔ لینڈ فال کا عمل آدھی رات تک مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ تحاریر