اسٹیٹ بینک پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے

اسٹیٹ بینک کو چین سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ مل گیا جبکہ پاکستان دوطرفہ چینی قرضوں میں سے 4 ارب ڈالر کے اضافے کے لیے پر امید ہے جبکہ وہ دو طرفہ قرضوں کی میچورٹی کی مدت میں توسیع کے لیے بھی تیار ہے

اسٹیٹ بینک کو چین سے ایک ارب ڈالر کا قرضہ مل گیا۔ پاکستان نے حال ہی میں چین سے بقایا تجارتی قرضوں میں 1.3 بلین ڈالر کی فوری ری فنانسنگ  کی مدد طلب کی تھی ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس پی سی ) نے اعلان کیا ہے کہ اسے چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹیل ملز کی بندش سے ملک کو 18 ارب ڈالرز کے نقصان کا انکشاف

پاکستان دوطرفہ چینی قرضوں میں سے 4 ارب ڈالر کے اضافے کے لیے پر امید ہے جبکہ وہ دو طرفہ قرضوں کی میچورٹی کی مدت میں توسیع کے لیے بھی تیار ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حال ہی میں چینی  حکام سے ملاقات میں ری فنانسنگ کا مسئلہ اٹھایا کیونکہ 1.3 بلین ڈالر کے دو چینی تجارتی قرضے جون میں میچور ہو رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک (ایس بی پی) کے مطابق پاس چین سے 1 بلین ڈالر کے قرض کے طور پر گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کی تعمیر کے لیے آمد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے کے دوران چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے اور چین کی جانب سے قرض کی ری فنانسنگ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز طور پر بڑی کمی کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ایک عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے کہ تقریباً ایک ارب ڈالر قرض کے طور پر موصول ہوئے ہیں۔

اسلام آباد سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات کا 2 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔ مجموعی طور پر 9 ارب ڈالر کے دو طرفہ قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر