وزیر توانائی نے ملک میں سولر انڈسٹری کے قیام کی نوید سنا دی

خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ لائن لاسز اور بلوں کو کم کرنے کے لیے چینی کمپنی 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں سولر انڈسٹری کے قیام سے سولر سسٹم بہت سستے ہو جائیں گے۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں، پاکستان میں بہت سے صنعتکار سولر اور بیٹریز کی صنعت لگانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف حکومت نے گذشتہ ایک سال کے دوران 5 ہزار میگاواٹ بجلی میں اضافہ کیا ہے۔ سیلاب میں تقسیم کار کمپنیوں نے فعال کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے 

سپریم کورٹ سے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف حکم امتناع کی درخواست مسترد

جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی ماضی کی پی پی مخالف تحریک استحکام پاکستان کا عسکری چربہ؟

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار مزید بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ نیوکلیئر پاور پلانٹ جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا ، نیوکلیئر پاور پلانٹ سے سستی بجلی حاصل کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ لائن لاسز اور بلوں کو کم کرنے کے لیے چینی کمپنی 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ایک سال کے دوران چین کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ طوفان کی وجہ سے کچھ مشکلات ہیں، سی پیک پر 4 سال سے کام نہیں ہوا تھا۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار سال تک ملک میں غریب دشمن اور سی پیک دشمن حکومت اقتدار میں رہی۔ ترقی کی دشمن حکومت کے اثرات ذائل کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر