آبدوز کا سانحہ؛ امریکی کارٹون سیریز "دی سمپسنز” کی ایک اور پیش گوئی پوری ہوگئی

امریکی کارٹون سیریز "دی سمپسنز" کی 2006  کی ایک قسط میں دکھایا گیا تھا کہ ایک آبدوز بحرِ اوقیانوس  غرق ہوئے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے جاتی ہے اور سمندر برد ہوجاتی ہے تاہم مصنف نے اس مماثلت کو غیر حقیقی قرار دیا مگر کارٹون سیریز کی اب تک 20 پیش گوئیاں پوری ہوچکی ہیں

بحرِ اوقیانوس (Atlantic Ocean) میں ٹائی ٹینک کی باقیات کی سیر کیلئےجانے والی آبدوز ٹائٹین کے سانحے کی پیش گوئی امریکی کارٹون سیریز دی سمپسنز’ نے پہلے ہی کردی تھی ۔

امریکی کارٹون سیریز "دی سمپسنز” کی 2006  کی ایک قسط میں دکھایا گیا تھا کہ ایک آبدوز بحرِ اوقیانوس  غرق ہوئے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے جاتی ہے اور سمندر برد ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹائیٹینک کا ملبہ دیکھنے کےلیے جانے والی آبدوز خود ملبہ بن گئی ، دو پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک

کارٹون سیریز کی ایک قسط میں ٹائی ٹینک  کی باقیات دیکھنے جانے والی آبدوز کے ڈوبنے کے مناظر دکھائے گئے  جبکہ اتوار کو لاپتہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز میں عجیب مماثلت تھی۔

"دی سمپسنز” کے ایگزیکٹو پروڈیوسر مائیک ریس  نے اوشین گیٹ  نامی کمپنی  کی آبدوز میں  کئی  سفر  کیے اور انہوں نے آبدوز میں پیش آنے تکنیکی مسائل  سے متعلق بھی بتایا ۔

کارٹون  سیریز میں  ہومر سمپسن  اپنے والد، میسن فیئربینکس کے ساتھ  سمندر  میں گہرائی میں اترتے نظر آتے ہیں  جبکہ لاپتہ گزشتہ اتوار  لاپتہ  آبدوز   میں بھی باپ بیٹا سوار تھے ۔

دی سمپسنز کے شائقین کا خیال ہے کہ کارٹون سیریز کی ایک اور پیش گوئی پوری ہوئی لیکن شو کے مصنف اور پروڈیوسر مائیک ریس نے ان  تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں مائیک ریس نے کہا کہ انہوں اوشین گیٹ کے ساتھ چار سفر کیے اوراس جگہ تک گئے جہاں ٹائی ٹینک ڈوبا تھا اور اب  ٹائیٹن نامی آبدوز لاپتہ ہوگئی تھی ۔

شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان کے ساتھ پیش آیاافسوسناک اور ناگہانی واقعہ  اور امریکی اینی میٹڈ کارٹون  سیریز دی سمپسنز میں میں دکھائے گئے مناظر سے مماثلت رکھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب لاپتہ آبدوز میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوگئی

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی کارٹون سیریز ‘دی سمپسنز’ کی 20 سے زائد  پیشین گوئی کیں جوکہ آگے چل کر حقیقت ثابت ہوئی ۔ کارٹون سیریز  کی کہانی حقیقت لگتی ہیں۔

"دی سمپسنز”  کارٹون  میں  جاپان کے ایٹمی پلانٹ  کی تباہی  کی پیش گوئی کی تھی جوبعد میں حقیقت ثابت ہوئی جبکہ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی ۔

متعلقہ تحاریر