پاکستان کے ترسیلات زر میں بڑی کمی؛ بھارت کی ترسیلات 111 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

جرمن ادارے اسٹیٹسٹا کے مطابق 2021 کے مقابلے میں 2022 میں پاکستان کے ترسیلات زر میں ساڑھے  چار فیصد کمی ہوئی جبکہ بھارت کی ترسیلات 20 فیصد اضافے سے 111 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے ،بنگلہ دیش اور چائنہ کی ترسیلات میں بھی کمی آئی

دنیا کے سرفہرست ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں پاکستان آخری نمبر پر آگیا جبکہ سرفہرست میں بھارت پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ میسکیو دوسرے نمبر پر ہے ۔

جرمنی کے آن لائن پلیٹ فارم”اسٹیٹسٹا”( Statista) کے مطابق بین الاقوامی وبا کورونا کے بعد درمیانی آمدنی والے ممالک کو ترسیلاتِ زر کا بہاؤ آہستہ آہستہ  بڑھ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مرتضیٰ سید نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلیے منموہن سنگھ ماڈل پیش کردیا

ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ویژولائزیشن  کے ادارے اسٹیٹسٹا کے مطابق  2022 میں   بھارت سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والا ملک رہا  جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر رہا ۔

رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر کے دس بڑے وصول کنندگان میں سے پانچ کی ترسیلات میں کمی آئی ۔پاکستان کے ترسیلات زر میں چار اعشاریہ تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹسٹا کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 کے مقابلے میں بھارت نے 2022 میں 19 فیصد زائد  ترسیلات وصول کی جبکہ میسکیو نے11 فیصد زائد ترسیلات زر وصول کیں۔

چائنا نے 2021 کے مقالبے میں  2022 میں تقریباً 4 فیصد ترسیلات زر کی کمی کا سامنا کیا جبکہ  پاکستان کے ترسیلات زر میں 2021 کے مقابلے میں ساڑھے 4 فیصد کمی ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق 2021 کے مقابلے میں 2022 میں بنگلہ دیش کے ترسیلات زر میں تین اعشاریہ  3 جبکہ مصر میں 11  فیصد اور یوکرین میں 7 فیصد کمی  ریکارڈ کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے آئی ایم ایف کاایک اور مطالبہ مان لیا، درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم

اسٹیٹسٹا کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ نائجیریا کی ترسیلات زر ساڑھے چار فیصد بڑھ گئی۔ گوئٹے مالا کے ترسیلات زر میں حیرت انگیز طور پر  ساڑھے 15 فیصد اضافہ ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ترسیلات زر2022 میں کل647 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہےجو گزشتہ سال 599 بلین ڈالر اور2020 میں542 بلین ڈالر  تک موجود تھا ۔

متعلقہ تحاریر