قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023-24 پر دستخط کردیئے

کابینہ ڈویژن فنانس بل 2023-24 منظوری کے لیے ایوان صدر بھیجا تھا۔

چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے فنانس بل 2023-24 پر دستخط کردیئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی کے فنانس بل پر دستخطوں کے ساتھ ہی فنانس بل 2023-24 کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

سمندر پار پاکستانی کا علیم خان پر دھوکہ دہی کا الزام؛ شہری پارک ویو سوسائٹی  کے ہاتھوں لٹ گیا

پاکستان کے ترسیلات زر میں بڑی کمی؛ بھارت کی ترسیلات 111 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس وقت حج کے سلسلے میں سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے فنانس بل 2023-24 منظوری کے لیے ایوان صدر بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتوں دونوں قومی اسمبلی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے گئے فنانس بل 2023-24 کی منظوری دی تھی۔

نئے مالیاتی قانون کا نفاز یکم جولائی سے ہوگا۔ قومی اسمبلی نے کل فنانس بل کی منظوری دی تھی۔ ایکٹ آف پارلیمنٹ بننے والے مالیاتی بل کا مجموعی حجم 14 ہزار 480 روپے ہے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کل کوئٹہ میں قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

کابینہ ڈویژن نے قائم مقام صدر کا نوٹفکیشن جاری کیا تھا۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی آج صبح  اسلام آباد پہنچنے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی کوئٹہ سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد آئے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی پھوپھی کے انتقال کے باعث کوئٹہ میں موجود تھے۔

متعلقہ تحاریر