وفاقی حکومت کا شریعہ ٹرم اکاؤنٹس کا آغاز؛ سالانہ تقریباً 21 فیصد منافع کی پیشکش
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈار نے شریعہ ٹرم اکاؤنٹس کے آغاز کا اعلان کردیا جس کے مطابق سروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹس ایک سال کے لیے 20.80فیصد جبکہ تین سال کے لیے 18 فیصد منافع کی پیشکش کی جائے گی
وفاقی حکومت نے شریعت کے مطابق بچت، ٹرم اکاؤنٹس کا آغاز کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان میں اسلامی مالیات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈار نے شریعت کے مطابق بچت، ٹرم اکاؤنٹس کا آغاز کا اعلان کردیا۔ ڈار نے کہا کہ مصنوعات یکم جولائی سے دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کا 100,000 ڈالر بھیجنے والوں کیلئے متعارف کرائی گئی اسکیم واپس لینے کا مطالبہ
نیشنل سیونگز نے شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےاسلامی سرمایہ کاری کا آغاز کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اسلامی مالیاتی نظام کو فروغ دینے اور پاکستان میں سود پر مبنی مالیاتی نظام کو بتدریج ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت سود سے پاک اسلامی مالیاتی نظام کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔وزیر خزانہ کے مطابق اسلامی بینکاریزبر دست ترقی کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت نے آئی ایم ایف کاایک اور مطالبہ مان لیا، درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں اسلامی بینکاری میں زبردست ترقی ہوئی ہے اور اس وقت ملک کی بینکنگ میں اس کا تقریباً 21 فیصد حصہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ نیشنل سیونگز شریعت سے مطابق مصنوعات متعارف کروا رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ مصنوعات غالب رہیں ۔
وزیر خزانہ کا خیال تھا کہ پورے بینکنگ سسٹم کو راتوں رات یا مختصر وقت میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا تاہم سنجیدہ اقدامات سے اسلامی بینکاری ترقی کرے گی ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ شریعت کے مطابق مصنوعات حالیہ بجٹ میں کیے گئے اعلانات میں سے ایک ہیں۔حکومت بجٹ میں اعلان کردہ تمام وعدے پورے کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے
پرزوں کی قلت: ٹویوٹا کا عید کی تعطیلات سے 2 روز قبل ہی پیداوار روکنےکااعلان
سروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹس ایک سال کے لیے 20.80فیصد پیش کرے گا جبکہ سرو اسلامک ٹرم اکاؤنٹس تین سال کے لیے 18 فیصد کی پیشکش کریں گے۔
سروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پانچ سال کیلئے 12.84% پیش کرے گا۔بچت کھاتوں میں 19.50% کی پیشکش ہے ،سرمایہ کاری کی مصنوعات اسکرپٹ لیس ہوگی۔