غداری کیس: عدالت کا ایف آئی اے کو شہباز گل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

عدالت نے ایف آئی اے کو غداری کیس میں شہباز گل کو گرفتار کرنے اور ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ جب بھی ملزم پاکستان کے کسی بھی ہوائی اڈے پر اترتا ہے تو اسے گرفتار کریں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو مبینہ بغاوت کے مقدمے میں اشتہاری مجرم (پی او) قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ایف آئی اے کو شہباز گل کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

جج نے حکم دیا کہ شہباز گل کو پاکستان میں کسی بھی ائیر پورٹ پر سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

سمندر پار پاکستانی کا علیم خان پر دھوکہ دہی کا الزام؛ شہری پارک ویو سوسائٹی  کے ہاتھوں لٹ گیا

پاکستان کے ترسیلات زر میں بڑی کمی؛ بھارت کی ترسیلات 111 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

جج طاہر عباس سپرا نے چیئرمین نادرا کو شہباز گل کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ شہباز گل جان بوجھ کر کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا ہے کہ فیصل آباد میں شہباز گل کے گھر کے باہر اشتہاری ہونے کا اشتہار چسپاں کیا جائے۔

سیشن عدالت نے فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر اور اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کو شہباز گل کی تمام جائیدادوں سے متعلق 30 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔ اے ایس آئی نے شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی۔

متعلقہ تحاریر