شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے، سینئر پارٹی رہنماؤں اور قانونی ٹیم کا اجلاس طلب
نواز شریف کی نااہلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے اجلاس طلب کرلیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف فرانس اور لندن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نے اپنے فرانس کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے تفصیلی ملاقات کی تھی اور پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کے اجراء پر زور بھی دیا تھا۔
شہباز شریف نے مشاورت کے لیے سینئر پارٹی رہنماؤں اور قانونی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے مشاورتی ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
صدر عارف علوی اہلخانہ کے ہمراہ ذاتی اخراجات پر جج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پہنچیں
فوجی عدالتوں کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد ؛ سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اتوار کو وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لیے قانونی کام مکمل کرنے کے لیے ایک قانونی ٹیم تشکیل دی تھی۔
قانونی ٹیم کی سربراہی وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کریں گے، جبکہ قانونی ٹیم کے دیگر ارکان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ، عرفان قادر اور دیگر قانونی ماہرین شامل ہیں۔
نواز شریف کے دیگر مقدمات کی پیروی کرنے والے امجد پرویز کو بھی قانونی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ کمیٹی سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمات کی پیروی کو تیز کرے گی۔









