وزیر اعظم اور بیٹوں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس: وزارت داخلہ کا عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ

لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم ، ان کے صاحبزادوں اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو انصاف پر مبنی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے 

لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں مسترد کر دیں

لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

اجلاس کے شرکاء نے پی ٹی آئی کی سابق حکومت اور اس کے احتسابی مشیر مرزا شہزاد اکبر کے انتقامی اور فاشسٹ رویے کی بھی مذمت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے گزشتہ دور حکومت میں سرکاری افسران پر دباؤ ڈال کر جھوٹے مقدمات قائم کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

عدالت عالیہ نے نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر شہزاد اکبر اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

متعلقہ تحاریر