الیکشن کمیشن سے چیئرمین تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ای سی پی نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرکے 25 جولائی کو پیش کریں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ ای سی پی نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز بیان دینے پر پی ٹی آئی چیئرمین ، سابق رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں عمران خان کو 9 اگست تک ریلیف فراہم کردیا
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات میں کلین چٹ مل گئی
ای سی پی نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
یہ وارنٹ عمران خان کے توہین عدالت کیس میں ای سی پی کے سامنے پیش نہ ہونے کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل کمیشن نے جنوری اور مارچ میں سابق وزیر اعظم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
تازہ وارنٹ میں اسلام آباد پولیس کے سربراہ ڈاکٹر اکبر ناصر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کریں اور 25 جولائی کو صبح 10 بجے ای سی پی کے سامنے پیش کریں۔