مریم نواز لاہور کے عوام کے ساتھ گھلنے ملنے لگیں

یہ پہلا موقع نہیں کہ مریم نواز نے کسی مقامی دکان کا دورہ کیا ہو۔ راحت بیکری سے قبل مریم نواز نے لکشمی چوک پر واقع بٹ کڑاہی کا دورہ بھی کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے مخالف مہم کے بعد اپنے آبائی شہر لاہور کی مقامی دکانوں کا رخ کرنا شروع کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف لاہور کی عوام کے ساتھ گھلتے ملتے نظر آنے لگیں ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے لاہور کی معروف بیکری کا دورہ کیا۔ راحت بیکری کے اسٹاف نے مریم نواز کا خیر مقدم کیا۔ راحت بیکری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصاویر شیئر کی گئیں جن میں مریم نواز راحت بیکری میں موجود ہیں۔

سیاست کی سمجھ رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اسی لیے مریم نواز لوگوں کے ساتھ روابط بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مریم نواز نے کسی مقامی دکان کا دورہ کیا ہو۔ راحت بیکری سے قبل مریم نواز نے لکشمی چوک پر واقع بٹ کڑاہی کا دورہ بھی کیا تھا۔

جس کے بعد ریستوران کو سیل کر دیا گیا تھا۔ اور مریم نواز سمیت پارٹی کے 200 کارکنان کے خلاف کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ جبکہ مریم نواز نے بظاہر ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے ماسک بھی پہن رکھا تھا اور فاصلہ بھی برقرار رکھا۔

یہاں دور رہنے کا مقصد لاہور کی عوام کے قریب ہونا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومتی جماعت تحریک انصاف کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے دور ہو رہی ہے؟

حالیہ دنوں میں پی ڈی ایم کے فروغ کے لیے مریم نواز کافی فعال نظر آئی ہیں۔ اس دوران مریم نواز لاہور کے مختلف مقامات پر عوام سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرتی رہیں ہیں۔

مریم نواز لاہور میں رہائش پذیر ہیں تاہم اس سے قبل انہیں لوگوں سے گھلتے ملتے نہیں دیکھا گیا۔

متعلقہ تحاریر