بےنظیر بھٹو کی برسی: سندھ پولیس گڑھی خدابخش میں

برسی کے بعد پی ڈی ایم کا جلسہ بھی ہوگا جس میں دیگر پارٹیوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔

پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی گڑھی خدا بخش کی سکیورٹی پر تعینات کردیا ہے۔

27 دسمبر کو شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی تیرہویں برسی کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 17 ایس ایس پیز، 2 ایس پیز، 2 اے ایس پیز اور 43 ڈی ایس پیز سکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خود جلسے کی نگرانی کریں گے۔ اس ضمن میں انہوں نے آئی جی اور ضلعی انتظامیہ کو ٹریفک سمیت سکیورٹی پلان بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مزار کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پولیس کو سکیورٹی کے فول پروف اور دیگر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

محترمہ بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 90 کی دہائی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے حریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور نواز شریف کی بیٹی مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔

جبکہ میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق مولانا فضل الرحمان جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پسِ پردہ ہاتھ حکومت اور پی ڈی ایم کے درمیان حائل خلیج پاٹنے کے خواہاں

بے نظیر بھٹو کی برسی کے بعد پی ڈی ایم تحریک کا جلسہ رکھا گیا ہے جس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ لاڑکانہ این اے 200 سے آمنے سامنے الیکشن لڑنے والے حریف راشد محمود سومرو اور بلاول بھٹو اسٹیج پر ساتھ موجود ہوں گے۔

آج گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جلسے میں آنے والی عوام ایس او پیز کا کتنا خیال رکھیں گے؟ اور کیا اس جلسے کے بعد کرونا کیسز میں اضافہ ہوگا؟ اگر کیسز میں اضافہ ہوا تو پی ڈی ایم اس کا الزام بھی وفاق کو دے گی؟

متعلقہ تحاریر