نجم سیٹھی کے بےنظیر کی برسی کے ٹوئٹ پر تنقید
صحافی رؤف کلاسرا نے نجم سیٹھی کو ماضی کے جھروکوں میں لے جا کر آئینہ دکھادیا۔
پاکستان کی سیاسی تاریخ میں متعدد سیاستدان ایسے گزرے ہیں جنہوں نے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالا اور بعد میں ایک دوسرے کے حامی بن گئے۔ بالکل اسی طرح چند صحافی بھی ایسے ہیں جو وقت کے ساتھ اپنی رائے تبدیل کر کے بعض اوقات اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوجاتے ہیں۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کی بات کریں تو انہیں محترمہ بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
27 دسمبر کو بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محترمہ کی یاد میں ایک ٹوئٹ کیا۔ ٹوئٹ میں انہوں نے مریم نوازکے لاڑکانہ کے جلسے میں محترمہ کو خراج عقیدیت پیش کرنے کی بھی تعریف کی۔
BB! BB! How we miss you! But hearing @MaryamNSharif in Larkana so passionately applaud your martyrdom in the service of Pakistan gives us hope that the real battle for the soul of Motherland has been renewed.
— Najam Sethi (@najamsethi) December 27, 2020
اس ٹوئٹ کے جواب میں سینئر صحافی رؤف کلاسرا انہیں ماضی کے جھروکوں میں لے گئے اور انہیں آئینہ دکھادیا۔ انہوں نے تبصرے میں لکھا کہ نجم سیٹھی نے برسوں بےنظیر بھٹو کی بد عنوانی کے خلاف لکھا۔ رؤف کلاسرا نے نجم سیٹھی کو یاد دلایا کہ شریف خاندان کی کرپشن پر بھی وہ لگاتار لکھتے رہے تھے جس پر انہیں گھر سے اٹھوا لیا گیا تھا۔
رؤف کلاسرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو کی حکومت کے خلاف سازش میں شریک نجم سیٹھی اب انہیں یاد کرتے ہیں اور سمجھ نہیں آتا وہ ایسی باتیں کیسے کرلیتے ہیں۔
سر جی برسوں آپ نے بینظیر زرداری کرپشن خلاف لکھا۔لغاری نے BB حکومت کرپشن پر توڑی تو آپ وزیر لگ گئے۔شریف خاندان کرپشن پر آپ نے لگاتار لکھا تو آپ کو گھر سے اٹھوا لیا گیا۔ آج آپ نے سب کو کلین چٹ دے دی۔ اب بی بی کو مس کرتے ہیں جس کی حکومت خلاف سازش میں آپ شریک تھے۔کیسے کر لیتے ہیں آپ؟ https://t.co/woMiepJudV
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) December 28, 2020
یہ بھی پڑھیے
پیپلز پارٹی کا جلسہ ایک، پیغامات دو
نجم سیٹھی کے ٹوئٹ کے مزید تبصروں میں صارفین نے سینئر صحافی کے ماضی کے انٹرویو کے مختلف حصے شیئر کیے جس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کی حکومت کرپشن میں ملوث ہے اور بی بی ملک کی بدترین نمائندہ رہی ہیں۔ اس وجہ سے وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔
3/N:
As per Najam Sethi, due to BB’s corrupt tenures, she gave a very bad legacy. pic.twitter.com/rXDuEEZTv1
— Photographer60 (@click601) December 27, 2020
وقت کے ساتھ ساتھ نجم سیٹھی نے نواز شریف کے بارے میں رائے تبدیل کرلی تھی جس کا فائدہ انہیں یوں ہوا کہ 2013 کے انتخابات سے قبل آنے والی عبوری حکومت میں انہوں نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا۔
سال 2017 میں نواز شریف نے عبوری حکومت میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے خود نجم سیٹھی کا نام دیا تھا۔ اور وہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔