نیٹی جیٹی پُل آدھا کلومیٹر لیکن سفر آدھا گھنٹہ

پُل کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نیٹی جیٹی پُل کی لمبائی آدھا کلومیٹر لیکن سفر آدھے گھنٹے کا ہے۔ خستہ حال پُل پر ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے کراچی کا نیٹی جیٹی پُل مرمت نہ ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ پُل سے روازنہ کی بنیاد پر اربوں کی درآمدات اور برآمدات کے سامان کا گزر ہوتا ہے۔ پُل کی خستہ حالی کی وجہ سے امپورٹ ایکسپورٹ کا سامان لے جانے والے بڑے ٹرالر ٹرکس کا گزر انتہائی سست روی کا شکار ہوتا ہے اور اکثر اوقات ٹرک ٹرالر پُل پر پھنسے ہوئے نظر آتے ہیں۔

نیٹی جیٹی پُل سے گزرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ پُل پر سفر کرتے وقت مشکلات اب روز کا معمول بن چکی ہے۔ بڑے شگاف پڑنے سے نیچے کی سڑک تک نظر آتی ہے اور روزانہ حادثات پیش آتے ہیں۔ یہاں سفر کرنے سے پُل ہلنا شروع کردیتا ہے جس کے باعث ڈر خوف ہوتا ہے کہ خدانخواستہ کوئی حادثہ نہ پیش آجائے۔ ہم وفاق سے اپیل کرتے ہیں کہ اس پُل کی مرمت کروائی جائے ورنہ بڑا حادثہ ہونے کا خدشہ ہے۔

نیٹی جیٹی پل

ٹرالر ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ یہاں بڑی گاڑیوں کے ٹائرز روز پھٹتے ہیں اور بڑے شگاف پڑ جانے کے باعث شدید ٹریفک جام رہتا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس کو باڈی کیمرے، وہیکل ماؤنٹڈ کیمرے، الکوحل ٹیسٹ کٹ سمیت دیگر جدید آلات سے لیس کرنے کا 10 کروڑ مالیت کا منصوبہ 3 برس میں بھی مکمل نہیں کیا جاسکا۔ ٹریفک پولیس کی طرف سے کراچی میں ٹریفک کے جدید نظام پر مبنی منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانے اور تاخیری حربے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ہتک آمیز رویے کی شکایات کے سدباب اور اہلکاروں پر گہری نگاہ رکھنے کے لیے ویڈیو نگرانی کا نظام لانے کی محکمہ کے اندر سے مخالفت شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں ٹریفک کی بہتری کا منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار

متعلقہ تحاریر