خیبر پختونخوا کی خاتون پولیس افسر اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل
اسماعیل خان کے علاقے ٹانک سے تعلق رکھنے والی گل النساء نے سوڈان میں بطور اسسٹنٹ انسپیکٹر پولیس سیکنڈ لیفٹیننٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی خاتون اسسٹنٹ انسپیکٹر پولیس گل النساء کنڈی اقوامِ متحدہ کے مشن پر سوڈان میں موجود ہیں۔ گل النساء کنڈی ایلیٹ کمانڈو ہیں اور لیڈی بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے سوڈان گئی ہیں۔
اسماعیل خان کے علاقے ٹانک سے تعلق رکھنے والی گل النساء نے سوڈان میں بطور اسسٹنٹ انسپیکٹر پولیس سیکنڈ لیفٹیننٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اُنہوں نے ضلعی، صوبائی اور ملکی سطح پر تحریری امتحان، ڈرائیونگ کا امتحان، فائرنگ کا امتحان، انٹرویو اور کمپیوٹر کا امتحان پاس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کیا ارطغرل کی حلمیہ سلطان پشاور میں ہیں؟
اِس کے علاوہ گل النساء کے اقوامِ متحدہ کے مشن کے لئے منتخب ہونے کی وجہ یہ بھی تھی کہ سوڈان مسلم ملک ہے جس کی زیادہ تر آبادی مسلمان ہے۔ گل النساء وہاں کی خواتین اور بچوں میں آسانی سے گھل مل سکتی ہیں اور اُن کی بہتر انداز میں مدد کرسکتی ہیں۔ سوڈان میں اُن کے ساتھ ایک ترجمان ہوتا ہے جو مقامی افراد سے بات چیت میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جیسے پسماندہ علاقے سے اقوامِ متحدہ کے مشن میں ایک خاتون پولیس افسر کا ملک کی نمائندگی کرنا پاکستان کے لیے قابل فخر ہے۔ اِس سے نا صرف خواتین پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھے گا بلکہ پاکستان کا ایک روشن چہرہ بھی سامنے آئے گا۔